ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ،پیپلزپارٹی آخرکاردل کی بات زبان پر لے ہی آئی

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں ، بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، دھاندلی زدہ انتخابات کو ہم نہیں مانتے ، عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور پیرا ملٹری فورسز کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا جو حکومت میں ہوتا ہے اخلاقیات بھول جاتا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں دھاندلی زدہ انتخابات کو ہم نہیں مانتے وہاں پر دوبارہ انتخابات پیرا ملٹری فورسز کی نگرانی میں کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ انتخابات 3 مرحلوں میں کرائے جائیں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی اپنی دھاندلی کا بھنڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا دوبارہ صاف شفاف انتخابات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ سب نے دیکھ لیا کہ پی ٹی آئی کے وزراءنے دھاندلی کیلئے حد کر دی انہوں نے عمران خان کی طرف سے دوبارہ انتخابات کی پیشکشن پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…