واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایرانی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کی طرف نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اورانا پرستی کا واضح ثبوت ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ البتہ جنگ ہوئی تو امریکا طاقت ورثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ طول نہیں پکڑے گی اور نہ ہی ہم بری فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔