اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیٹ کی مقبول ناراض بلی صرف سات سال کی عمر میں چل بسی

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایریزوناسٹی(این این آئی )انٹرنیٹ پر اپنے ناراض تیور کی وجہ سے معروف گرمپی کیٹ( ناراض بلی) کی مالکن نے بتایا ہے کہ صرف سات سال کی عمر میں ان کی پالتو بلی چل بسی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناراض بلی کی مالکن ٹیبیتھا بنڈسن نے بتایاکہ چہرے پر غصے والے

تاثرات کی وجہ اس کے پست قد کی نسل اور دانتوں کی مخصوص بناوٹ تھی۔گرمپی کیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بتایاگیا کہ اِس کی موت پیشاب کی نالی کے انفیکشن اور اس میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ناراض بلی نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو ہنسایا۔ناراض بلی کا اصل نام ٹارڈار ساس تھا۔ سنہ 2012 میں اس بلی کی چند تصاویر نے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں اس کی تصاویر میمز پھیل گئیں۔گرمپی کیٹ نے نہ صرف پوری دنیا گھومی بلکہ مختلف ٹی وی شوز میں بھی شرکت کی۔سنہ 2014 میں ناراض بلی نے اپنی ذات پر بنائی گئی فلم میں بھی کام کیا جو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی اور اِس نے خوب شہرت حاصل کی۔امریکی شہر سان فرانسسکو میں موجود مومی مجسموں کے لیے مشہور عجائب گھر مادام تساد نے 2015 میں ناراض بلی کا موم کا پتلا متعارف کرایا تھا۔اس بلی کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر اِسے 20 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…