ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں غیرقانونی یونیورسٹیوں کی تعداد قانونی یونیورسٹیوں سے زیادہ

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے سبب ملک میں کام کرنے والی غیرقانونی جامعات اوران کے کیمپسز کی تعدادقانونی جامعات اوران کے کیمپسز سے تجاوز کرگئی ہے اور چاروں صوبوں میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کی بغیرمنظوری اورایچ ای سی سے غیرتسلیم شدہ جامعات وانسٹی ٹیوٹس کے کیمپس کی تعداد173تک جاپہنچی ہے جبکہ چاروں صوبوں اورآزادجموں کشمیرمیں ایچ ای سی کی تسلیم شدہ جامعات اورانسٹی ٹیوٹس کی تعداد169ہے جس میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ایچ ای سی کی منظوری کے بغیرکام کرنے والے یونیورسٹیوں کے کیمپسز لاہور، راولپنڈی،ملتان، ایبٹ آباد، پشاور، اسلام آباد، رحیم یارخان، سوات، چنو، آزادجموں کشمیرکے علاوہ دیگرشہروں میں بھی قائم ہیں۔ قابل ذکرامریہ ہے کہ ملک میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ سرکاری ونجی جامعات اورانسٹی ٹیوٹس کی تعداد169ہے جن میں 97سرکاری اور72غیرسرکاری ادارے ہیں، ان اداروں کے تسلیم شدہ کیمپسز کی تعداد 93ہے،سرکاری اداروں کے 65کیمپس اورنجی اداروں کے 28 کیمپس ہیں جبکہ متعدد اداروں کے کیمپس این اوسی کے بغیرہی کام کررہے ہیں۔ یادرہے کہ ڈاکٹرعطا الرحمن اورڈاکٹرلغاری کے دورمیں اس سلسلے میں ایچ ای سی کی جانب سے باقاعدہ طورپرعوامی آگاہی مہم چلائی گئی تھی۔ایچ ای سی سے تسلیم شدہ سرکاری تعلیمی اداروں میں وفاق میں24، پنجاب میں24، سندھ میں19، خیبرپختونخوا میں19، بلوچستان میں 6اورازاد جموں کشمیرمیں5ادارے شامل ہیں جبکہ تسلیم شدہ غیرسرکاری جامعات وانسٹی ٹیوٹس میں وفاق میں6، پنجاب میں24، سندھ میں29، خیبرپختونخوامیں10، بلوچستان میں ایک اورکشمیرمیں 2ادارے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…