ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل طلبہ نے مظاہرے کیے، ایک بس کو آگ لگا دی اور کئی سڑکوں کو احتجاجا بند رکھا۔مقامی میڈیا کے مطابق ان مظاہروں کی وجہ ایک ایسے طالب علم کی موت بنی تھی، جسے ایک بس نے کچل دیا تھا۔ گزشتہ برس اگست میں بھی ڈھاکا میں ہزارہا طلبہ کی طرف سے اس وقت کئی دنوں تک پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، جب اسی طرح دو نوجوان طلبہ ایک تیز رفتار بس کے نیچے کچلے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔