بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کاخیبرپختونخوا کےلئے مراعات کا اعلان

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ خیبرپختونخوا کےلئے نئی مراعات کا اعلان کیا جائے گا تاہم انہوں نے خیبرپختونخوا کی تاجر برادری کے صوبے میں انکم ٹیکس پر پانچ سال کےلئے چھوٹ، بینک قرضوں پر شرح سود میں خصوصی رعایت اور انڈسٹریل و کمرشل گیس کنکشنوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے مطالبات مسترد کر دیئے۔ وہ منگل کو یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور کی قیادت میں ملاقات کرنے والے خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ خیبرپختونخوا کے تاجر سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ لہٰذا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبرپختونخوا میں انکم ٹیکس پر پانچ سال کےلئے چھوٹ، بینک قرضوں پر شرح سود میں رعایت اور گیس کے انڈسٹریل و کمرشل کنکشنوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا جائے۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر خزانہ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے تاجر نمائندوں کے مذکورہ بالا مطالبات پر عملدرآمد سے معذرت کرلی تاہم انہوں نے کہا کہ مالی سال 2015-16ءکے بجٹ میں خیبرپختونخوا کےلئے نئی مراعات کااعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے پاکستانی برآمدات پر عائد 25ٹن مال پر 100ڈالر ڈیوٹی اور 110فیصد بینک گارنٹی ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے صوبہ خیبرپختونخواکے تاجروں کو کافی فائدہ ہو گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…