مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ میں حکمران جماعت حماس نے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل رافت القدرہ کو ان کے گھر سے اٹھا لیا۔ادھر فلسطینی ریڈیو ایں ڈ ٹیلی ویڑن کارپوریشن نے حماس کے ہاتھوں غزہ میں ادارے کے سینئر عہدیدار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق تحریک فتح کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حماس نے فتح کے بعض رہ نماؤں کی نقل حرکت پر پابندی عائد کرنے کے بعد انہیں جبری طور پر گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔
ادھر فلسطینی ریڈیو ایں ڈ ٹیلی ویڑن کارپوریشن نے حماس کے ہاتھوں غزہ میں ادارے کے سینئر عہدیدار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ۔ رافت القدرہ کو جنوبی غزہ میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ کارپوریشن کی طرف سے جاری بیان میں حماس کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تنظیم تمام سرخ لکیروں کو پامال کر رہی ہے۔فلسطینی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑن اتھارٹی کی طرف سے رافت القدرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور ان کی رہائی کے لیے تمام داخلی اور خارجی ذرائع استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔