منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اس جنگ میں امریکا سعودی عرب کی مددنہ کرے ،امریکی سینٹ نے قانون منظور کر لیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے این این )امریکی سینیٹ نے ایک ایسا قانون منظور کر لیا ہے جس میں امریکہ کو یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی مدد کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔یہ قانون سینیٹ نے 46 کے مقابلے میں 56 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔ سینیٹ میں اس پر ووٹنگ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایوان نمائندگان نے بھی

اس پاس کردیا۔ تو وہ اسے ویٹو کر دیں گے۔پچھلے چند مہینوں میں امریکی سینیٹ نے دوسری مرتبہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کا قانون منظور کیا ہے۔سینیٹ نے دسمبر میں بھی ایسی قرارداد منظور کی تھی جسے ایوان نمائندگان نے جہاں اس وقت ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل تھی، منظور نہیں کیا تھا۔خیال کیا جاتا ہے کہ اب جبکہ ایون نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کی اکثریت ہو چکی ہے، اس قانون کو منظور کر لیا جائے گا۔دو ہزار پندرہ میں شروع ہونے والی جنگ میں اب تک ہزاروں یمنی ہلاک ہو چکے ہیں کئی لاکھ کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔امریکہ اس جنگ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہم کے علاوہ عرب اتحاد کو فضائی حملوں کے لیے انٹیلی جنیس فراہم کرتا ہے۔سینٹ کی قرار داد میں یمن میں جاری جنگ میں امریکہ کے لیے سعودی عرب کی امداد کو تیس روز کے اندر بند کرنے کا کہا گیا ہے۔سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کے بعد کئی امریکی قانون ساز یمن میں ہونے والی اموات پر اعتراض کر رہے ہیں اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔امریکی سینٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر جمال خشوگجی کے قتل کا الزام عائد کر چکی ہے اور وہ امریکی صدر کے ردعمل سے ناراض ہے۔سعودی عرب جمال خشوگجی کے قتل کیالزام کی تردید کرتا ہے۔صدر ٹرمپ سعودی عرب کو اہم اتحادی قرار دیتا ہے اوراس کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کی مخالفت کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…