تہران (این این آئی)ایران سے اپنے سفارت کاروں کی ملک بدری کے بعد ہالینڈ نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ۔ ڈچ سفارتی عملے کو ان الزامات کے بعد ملک بدر کیا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر قتل کے واقعات میں مبینہ طور پر ایران ملوث تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈچ وزیر خارجہ اسٹیف بلاک نے بتایاکہ ڈچ حکومت نے تہران میں تعینات اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔ ہالینڈ کے سفیر کے واپس بلائے جانے کی وجہ ایرانی حکومت کا وہ اقدام بنی،
جس کے تحت تہران میں دی ہیگ کے دو سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ایران سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ڈچ وزیر خارجہ اسٹیف بلاک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت نے تہران میں ڈچ سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ ایرانی وزارت خارجہ کا وہ حالیہ اعلان بنی، جس میں تہران میں دو ڈچ سفارت کاروں کو ناپسندیدہ افراد قرار دے کر ملک چھوڑنے کے لیے کہہ دیا گیا تھا۔