جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں سرد ترین موسم کی لہر، پولر وورٹیکس کے غیر معمولی اثرات مرتب

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکاکے وسطی اور مغربی شہر شدید ترین ٹھنڈ کی لہر سے گزر رہے ہیں۔ قطب شمالی سے آنے والے برفیلے پولر وورٹیکس کے نتیجے میں زمین جم کر پھٹنے لگی ہے، ریلوے ٹریک جلائے جا رہے ہیں اور یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا امریکی باشندہ نرم پڑ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرائیوسیزم جنھیں فراسٹ کوئے کس بھی کہا جاتا ہے، کی اطلاعات اوہائیو اور پینسلوینیا کی ریاستوں سے مل رہی ہیں جہاں کہ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انھیں زمین کی تہہ سے اونچی اونچی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ادھر شکاگو میں مسافر ٹرین کی پٹڑیوں پر آگ لگا دی گئی ہے تاکہ لوہا جمے نہیں اور ٹرینیں چلتی رہیں۔بنیادی طور پر یہ آگ گیس سے چلنے والے ہیٹرز کی ہے اور آپ جو دیکھ رہے ہیں یہ بڑی گیس کی جالی ہے۔انھوں نے کہا کہ آگ کی گرمی لوہے کو جمنے سے روکتی ہے، جس کی وجہ سے پٹڑیاں ٹوٹ سکتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کانٹوں کو جمنے یا ٹریک کے پیچ نکلنے سے بھی روکتی ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ موسم کی وجہ سے ڈاک پہنچانے کا عمل روک دیا گیا ہو، لیکن عام طور پر اس کی وجہ ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجے میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں جمنے والی برف ہوتی ہے۔سرکاری موسمیاتی ادارے (نیشنل ویدر سروس) نے آئیووا میں لوگوں کو گہرے سانس لینے سے خبردار کیا ہے اور سردی میں کم گفتگو کرنے کا کہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…