اسلا م آباد ( آن لا ئن ) وفاقی حکو مت نے وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نا م تبدیل کر کے صحت سہو لت پروگرام رکھ دیا ہے جبکہ پا کستان ہیلتھ کا رڈ کا نا م بھی تبدیل کر کے صحت انصاف کا رڈ رکھ دیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر صحت اور اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپوریشن پا کستا ن کے ما بین معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعظم نیشنل پروگرام کا نا م تبدیل کر کے صحت سہو لت پروگرام رکھا گیا اور پا کستان ہیلتھ کا رڈ کا نا م بھی
تبدیل کر دیا گیا ہے ہیلتھ کا رڈ کا نا م صحت انصاف کا رڈ رکھا گیا ۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیا نی نے کہا کہ صحت سہو لت پر وگرا م کا دائرہ کا ر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پھیلا دیا گیا ہے پاکستان کے 9کروڑ افراد کو صحت انصاف کا رڈ میسر ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ صحت انصاف کا رڈ غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کیلئے ہے جس کی مدد سے وہ ا پنا سرکا ری اور پرائیو یٹ ہسپتال سے علا ج کر ا سکیں گے ۔