ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پیٹ کی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو آسان ترکیب پر عمل کریں

datetime 22  جنوری‬‮  2019 |

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) سخت ورزش اگر روزانہ ایک گھنٹہ بھی کی جائے تو ہفتہ وار سات گھنٹے بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے کئی گنا وقت بغیر ورزش کے گزرتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے سے واقعی نجات چاہتے ہیں تو اس باقی وقت میں متحرک اندازِ زندگی اپنائیں اور پھر چاہے روزانہ مختصر سی ہلکی پھلکی ورزش یہ کرلیں۔ مثال کے طور پر آپ بچوں کے ساتھ کھیل کود کرسکتے ہیں یا دوستوں کے ساتھ واک کرسکتے ہیں۔ روزانہ ضرورت کے مطابق چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور لیں۔

کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے چربی جمع کرنے والے ہارمون متحرک ہوجاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں استعمال کریں یعنی بغیر چربی کے گوشت، سبزیاں، پھل اور گری دار میوہ جات استعمال کریں۔ پانی کے وافر استعمال کے بغیر آپ جسم کی چربی کم نہیں کرسکتے۔ لہٰذا روزانہ ضرورت کے مطابق پانی ضرور پئیں۔ جسمانی کے ساتھ ذہنی کوشش بھی ضروری ہے۔ روزانہ مراقبہ کریں اور یاد رکھیں کہ ذہنی سکون کیلئے عبادات میں باقاعدگی سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…