ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سوڈان میں احتجاج کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا قیام

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کردیاگیا۔ کمیشن کے ارکان نے صدر عمر البشیرکے سامنے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔عرب ٹی وی کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوڈان میں احتجاجی

مظاہروں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی سنہ 1954ء کے وضع کردہ قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ سوڈان کے چیف جسٹس عبدالمجید ادریس کی موجودگی میں کمیٹی کے ارکان نے حلف اٹھایا۔ وزیر انصاف محمد احمد سالم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انکوائری کمیٹی میں متعدد وزیر مملکت، وفاقی حکومت کے گورنر،شعبہ اطلاعات، ٹیلی کام، وزارت داخلہ، انٹیلی ایجنسیوں اور پبلک پراسیکیوٹر کے عہدیداروں کو شامل کیاگیا ۔یہ کمیٹی ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں، ان کی وجوہات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا بھی جائزہ لینے کے بعد پرتشدد مظاہروں کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔وزیرانصاف کا کہنا تھا انکوائری کمیشن ہرطرح کے دباؤ سے آزاد ہوگا اور وہ مکمل غیر جانب داری کے ساتھ اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔خیال رہے کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں حالیہ ہفتوں کیدوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران کم سے کم 40 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…