منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جدید طرز زندگی بچوں کی دشمن ہے : عالمی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جدید طرز زندگی کی وجہ سے دنیا بھر کے بچوں کی نشوونما، صحت اور آگے بڑھنے کی صلاحیتیں تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔ آسٹریلیا کے معروف تحقیقاتی ادارے (Active Healthy Kids Global Alliance) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سائنسی ترقی کی وجہ سے بچوں کی نسل تباہ ہورہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عصر حاضر میں ہونے والی سائنسی ایجادات کی وجہ سے بچوں کا زیادہ تر وقت اسکرین پر گزرتا ہے اور وہ کھیل کود کا حصہ نہیں بنتے جس کی وجہ سے اُن کی نشوونما بری طریقے سے متاثر ہورہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بھی بچوں کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہیں اور یہی چیز اُن کے آگے بڑھنے کی صلاحیتوں کو بھی ختم کررہی ہے‘۔ ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ کھیل کود، بھاگ دوڑ کی وجہ سے بچوں کے اعصاب مضبوط اور اُن کی نشوونما تیزی سے ہوتی تھی، اگر جدید طرز زندگی اختیار کرنے کی یہی روش جاری رہی تو آئندہ کی صورتحال بہت زیادہ سنگین ہوجائے گی۔ اے ایچ کے جی اے کے صدر ٹریمبلے کا کہنا تھا کہ ’سائنسی ایجادات کی وجہ سے ہمارے بچے معاشرے سے بہت دور ہوگئے اور اسی وجہ سے ہی وہ معذوری کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں‘۔ جرنل فزیکل ایکٹیوٹی کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 49 ممالک کے بچوں کی روزانہ کی سرگرمیوں کو دیکھا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ’زمبابوے، جاپان کے بچے دیگر ممالک کے مقابلے میں قدرے متحرک اور جسمانی طور پر فٹ ہیں‘۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ٹرانسپورٹ، موبائل کی سہولیات اور ویڈیو گیمز بچوں کی نشوونما کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں‘۔ تحقیقاتی ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روزانہ بچوں کے ساتھ چہل قدمی کریں اور انہیں کھیل کود کی طرف راغب کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…