پی ٹی آئی حکومت اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور وزیراعظم نے نظام چلانے کیلئے شہباز شریف کو کونسا بڑا عہدہ دیدیا

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضامند ہو گئی، ن لیگی دور کے آڈٹ پیراز کیلئے ذیلی کمیٹی بنائی جائے گی، شاہ محمود قریشی نے شہباز شریف کو حتمی فیصلے کا اختیار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئی بلکہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی

کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار بھی دیدیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ ہاؤس کے تقدس کو پامال نہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اپنا نقطہ نظر ایوان میں رکھیں۔ انہوں نے کہا دونوں طرف سنجیدہ طرز عمل کی ضرورت ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں حکومت اپوزیشن میں اور اپوزیشن حکومت میں آتی ہے، حکومت کی طرح اپوزیشن کی بھی ذمے داریاں ہوتی ہیں، حکومتی بنچوں کی ذمے داری زیادہ ہوتی ہے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ایوان کے فلور پر کی گئی بات کی افادیت اور اہمیت زیادہ ہوتی ہے، قائمہ کمیٹیاں وجود میں آئیں گی تو پارلیمنٹ فنکشنل ہوگی، قائمہ کمیٹیاں بننا جمہوریت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ایسا راستہ نکالا جائے کہ قائمہ کمیٹیاں بن سکیں، چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر کے علاوہ کسی اور کو بنانے کی بھی روایت ہے، اپوزیشن لیڈر نیب کیسز سے دوچار ہیں، اپوزیشن لیڈر پر کیسز پی ٹی آئی حکومت کے نہیں ماضی کے ہیں، وزیراعظم نے کہا اپوزیشن اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے تو معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیں، ہمیں اس معاملے کو ضد اور انا کا ایشو نہیں بنانا چاہیے آگے بڑھنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا اختیار اسپیکر کے پاس ہے۔ہمیں اس معاملے کو ضد اور انا کا ایشو نہیں بنانا چاہیے آگے بڑھنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…