انقرہ (این این آئی)ترک حکومت نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو اس کے حوالے نہ کرنے کے سعودی فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ خاشقجی کے
قاتلوں کو عالمی عدالتوں میں لائے۔ گزشتہ ہفتے ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دو قریبی ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ دو اکتوبر کو ریاض حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔