ہاں میں نے انگلینڈ میں یہ شرمناک کام کیا! دانش کنیریا نے بالآخر 6سال بعد سچ اگل دیا

18  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(سی پی پی)کرکٹ کرپشن میں تاحیات پابندی کے شکار سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 برس بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا میں نے جان بوجھ کرمیرون ویسٹ فیلڈ کی انوبھٹ سے ملاقات کروائی تھی۔

ویسٹ فیلڈ کی خواہش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ مال کمائے، میرا فرض تھا کہ اس کو ایسا کرنے سے روکتا جو میں نے نہیں کیا۔ دانش کنیریا نے کہا کہ ساری عمراس حقیقت کو چھپا کر نہیں رہ سکتا، اس لیے فیصلہ کیا کہ اپنی غلطی تسلیم کرلوں تاکہ دنیا کے سامنے سچائی آسکے۔سابق اسپنرنے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا جو کچھ ہوا اس پر سخت شرمندہ ہوں، میں نے سب کا دل توڑا، اعتماد کھویا، مجھے ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے تھا۔ لیگ اسپنر نے بتایا کہ والد بیمار تھے، اس لیے پہلے سچ بولنے کی جرات نہیں ہوئی، ڈرتا رہا میری اس حرکت سے خاندان کو پریشانی ہوگی، عزت، مقام، دوست، کرکٹ سب کچھ گنوابیٹھا ہوں۔دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے دانش کنیریا کے غلطی تسلیم کرنے پر کہا کہ ان کو بہت پہلے ہی ایسا کرلینا چاہیے تھا۔ ٹھوس شواہد کی موجودگی میں وہ اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے تھے، لیکن دانش نے ہماری ایک نہ مانی اور جھوٹ پر ڈٹے رہے۔ یہ کیس لڑنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بہت اخراجات بھی آئے، پہلے وہ پی سی بی کے ساتھ تعاون کرلیتے تو شاید کچھ انہیں فائدہ ہوسکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…