انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ریاض حکومت کو شواہد فراہم کرنا ہوں گے کہ لاپتہ صحافی استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے واپس باہر گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبل ازیں ترک حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے ترکی میں تعینات سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا۔
ترک وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے سعودی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر ریاض حکومت کے تعاون کی اپیل کی۔ ترک حکام کا دعویٰ ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا ہے تاہم سعودی حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔ خاشقجی سعودی حکومت کے ناقد تھے۔