منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسکائپ کا نیا لائیو ٹرانسلیشن ٹول ریلیز

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اب اس دنیا میں کسی زبان سے ناواقفیت کہیں بھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوگی کم از کم آن لائن ورلڈ تک نہیں۔

جی ہاں اسکائپ نے اپنا نیا لائیو ٹرانسلیشن ٹول جاری کردیا ہے جس کے تحت ایسے لوگ بھی آپس میں بھی بات چیت کرسکیں گے جو ایک دوسرے کی زبانوں سے واقف نہ ہو۔  یہ ٹول بولے جانے والے جملوں کا فوری ترجمہ کرکے ان کا ٹیکسٹ (تحریر) اور بولے جانے والا الفاظ کا ترجمہ فراہم کرے گا۔

اسکائپ نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ہمارا مشن دنیا بھر کے لوگوں کو اکھٹا کرنا ہے اور اسکائپ ٹرانسلیٹر کے ذریعے ہم زبانوں کی رکاوٹ کو توڑ رہے ہیں جو کہ تاریخی طور پر دنیا بھر میں لوگوں کے لیے آپسی رابطوں کے لیے چیلنج ثابت ہوتی ہے۔ فی الوقت اس کے صارفین کے لیے ریلیز کیے جانے والے ورژن میں انگریزی، چینی، اطالوی اور ہسپانوی زبان کا ترجمہ ہی دستیاب ہے جبکہ 50 انسٹنٹ میجنگ زبانیں بھی اس کا حصہ ہیں۔ انسٹنٹ میسجنگ زبانوں کے ذریعے صارفین اپنی زبان میں ایک تحریری پیغام لکھیں گے تو وہ جس کو بھیجیں گے وہ اسے اس زبان میں موصول ہوگا جو بھیجنے والا منتخب کرے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسکائپ ٹرانسلیٹر کو متعدد زبانوں کے لیے استعمال کے لیے کارآمد بنانا ہے تاکہ ہمارے 300 ملین سے زائد صارفین اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ بولنے والوں کے ضروری ہوگا کہ وہ آہستگی سے بولیں جس کے دوران اسکائپ ٹرانسلیٹر کا زبان شناخت کرنے والا ٹول ہر ممکن تیز رفتاری سے اسے ترجمہ کرکے آگے پہنچائے تاہم اگر آپ کے بولنے کی رفتار زیادہ ہوگی تو درست ترجمے کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…