منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شریف برادران نے اپنی فیڈ ملوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے گندم کی خریداری روک دی

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم(نیوز ڈیسک)شریف برادران نے اپنی فیڈ ملوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے گندم کی خریداری روک دی ہے،کسان کا استحصال (ن) لیگی حکومت کا مشن بن گیا ہے ، جو کسان پاکستان بنانے کی خاطر قربانیاں دے سکتے ہیں وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑنا بھی جانتے ،حکومت ہوش کے ناخن لے اس سے قبل کے کسان انکے ہوش اڑا دیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحا د ضلع اوکاڑہ کے صدر ملک محمد یٰسین جھجھ نے گزشتہ روز ضلع بھر میں گندم خریدسنٹرزکے دورے کے بعد حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک پر ہجوم میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انکے ہمراہ دیگر ضلعی قائدین و مقامی کسان راہنما بھی موجو د تھے،انہوں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو کرش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ،گزشتہ روز بھی حکومت نے ضلعی افسران کو واضع ہدایات دیں ہیں کہ گندم کی خریداری روک دی جائے اور کسانوں کی زمینوں کو عملی طور پ چیک کیا جائے ،ایسے غیر دانشمندانہ فیصلوں نے جہاں کسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وہاں پنجاب کی معاشی صورتحال بھی انتہائی خراب ہو چکی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکومت دھاندلی چھپانے کے طریقے سوچ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر گندم خریداری کو فوری طور پر تیز نہ کیا گیا اور اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند نہ ہوا تو عنقریب کسان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پڑاؤ ڈال دیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…