اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ لاہور تا کراچی موٹروے شرقپور پیر محل سیکشن مکمل ہو چکا ہے اور یہ ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہے تاہم مسافروں کے تحفظ اور ٹریفک کو منضبط کرنے کیلئے اس حصے پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ریاض فتیانہ کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور
علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ لاہور تا کراچی موٹروے شرقپور پیر محل سیکشن مکمل ہو چکا ہے اور یہ ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہے تاہم مسافروں کے تحفظ اور ٹریفک کو منضبط کرنے کیلئے اس حصے پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 31کلومیٹر موٹروے تیار ہے، جس پر 8ہزار355ملین لاگت آئی ہے، موٹروے پولیس کے بغیر اس کا آغاز کرنا غیر محفوظ ہو گا۔