بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

منی بجٹ سے غریب کے بجائے بلیک مارکیٹنگ اور عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو فائدہ ہوا ،وزیر اعظم حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کی زد میں

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لا ئن ) پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ وزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیر ہیں، ہم نے ضیاء اور مشرف کے دور کی جیلیں دیکھیں، عمران خان کی جیل بھی جانے کو تیار ہیں، گاڑیوں اور بھینسوں کی نیلامی سے پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اس طرح سے حکو متیں نہیں چلتی جس طر ح عمران خان چلا رہے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ حکومت کے منی بجٹ سے غریب کے بجائے بلیک مارکیٹنگ اور عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو فائدہ ہوا ہے، بجٹ میں کوئی نئی چیز یا انقلابی کام نظر نہیں آیا، روزگار کے بڑے وعدے کیے گئے لیکن حکومتی پالیسی سے بے روزگاری بڑھے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سوچ رہا تھا وزیر خزانہ اسد عمر عوام دوست بجٹ لائیں گے لیکن بجٹ میں نان ٹیکس فائلر کو فائدہ ہوا اور نان فائلر کو ریلیف دینا کسی اسکینڈل سے کم نہیں جب کہ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے غریب بہت متاثر ہوگا اور پا کستان میں غربت مزید بڑھے گی اس نئے بجٹ کا فائدہ صرف اور صرف امیر وں کو ہو ا ہے غریب تو اور غریب ہو تا جا رہا ہے ، تحریک انصاف کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کہاں ہے، منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،یہ منی ڈراما ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے، یہ کر دینگے وہ کرینگے، کہاں ہیں وہ پلان، حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نہیں وہ صر ف پرا پیگنڈہ کر تی ہے تاکہ اہم ایشوز سے توجہ ہٹائی جا سکے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پہلے دن کہا تھا اچھے کام کی تعریف کروں گا، منی بجٹ میں میڈیکل آلات کی قیمتیں کم کر کے اچھا اقدام کیا لیکن کرنٹ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ گاڑیوں اور بھینسوں کی نیلامی سے پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق غیر ذمے دارانہ بیانات دیے گئے، چین سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی، دورہ سعودی عرب میں حکومت کو کیا ملا، آج تک عوام کو نہیں بتایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…