پشاور(یواین پی)قورمہ،بریانی،تکے اور چانپیں ،مزے مزے کی چٹ پٹی ڈشیں اور کھانے ضرور کھائیں لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ذرا اعتدال کے ساتھ،بلڈ پریشر اور امراض قلب والوں کو کچھ زیادہ احتیاط کرنا ہو گی۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قربانی کا گوشت محتاط ہو کر ،اعتدال کے ساتھ کھائیں،20 روز سے زائد دنوں تک گوشت کو، فریج اور فریزر کی زینت بنا کر نہ رکھا جائے۔
بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔طبی ماہرین باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ باربی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتا،اس لیے جلد ہضم نہیں ہوتا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔