پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی،قرارداد اے این پی کے رہنماء سردارحسین بابک نے جمع کرائی ۔قراراد کے متن کے مطابق کالاباغ ڈیم کامسئلہ جوایک متنازعہ ڈیم ہے،اس مسئلے کوباربار چھیڑنے سے قومی یکجہتی کونقصان پہنچایاجارہاہے،ملک کے ایک حصے کوخوش کرنے کے لئے متنازعہ مسئلے کواٹھانا کسی طورپرملکی مفاد میں نہیں ہے،ملک کے چھوٹے صوبوں کے بار بار مخالفت کے باوجود اس مسئلے کواٹھانا افراتفری اورنااتفاقی پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، کالاباغ ڈیم
کاشوشہ چھوڑنے کے بجائے ملک کے دوسرے سودمند ڈیم بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائے،ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہوگا۔ہمارے صوبے میں پانی سے سستے بجلی پیدا کرنے کے بے شمار واقع موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے پانی ضائع ہورہاہے۔کالاباغ ڈیم جیسے متنازعہ منصوبے کے خلاف پختونخوا اسمبلی سے پہلے ہی کئی قراردادیں متفقہ طورپر منظورہوچکی ہیں،لہذا یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کوباربار اٹھانے سے گزیر کیاجائے۔