جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایٹمی قوت کے حامل پاکستان کی عسکری امداد روکنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا،امریکہ کا اعتراف:پھر ڈو ومور کا مطالبہ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان بلٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد روکنے کا فیصلہ معمولی نہیں تھا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھرپور ادراک تھا کہ ایک جوہری قوت کے حامل ملک کے خلاف ایکشن لینے سے ممکنہ طور پر کیا نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تھک ٹینک فیڈرلسٹ سوسائٹی فار لا اینڈ پبلک پالیسی اسٹیڈیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا، پاکستان سے دہشت گردی خلاف جنگ میں بھرپور تعاون چاہتا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ

امریکا کے لیے ’یہ انتہائی اہمیت‘ کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میرے آنے سے پہلے، ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی عسکری امداد کے بڑے حصے کو ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ کو پورا ادراک تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور یہ خدشہ تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں میں یرغمال نہ بن جائے اور وہ جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول حاصل نہ کرلیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر کانگریس منظوری دے گی تو مذکورہ رقم دیگر اہم منصوبوں پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ دہشت گردی پورے خطے کے لیے ’سنگین مسئلہ‘ ہے لیکن پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دہشت گردی خود پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے زور دیا کہ امریکا کے لیے دہشت گردی ’انتہائی اہم نوعیت کا مسئلہ‘ ہے اور اسی وجہ سے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت اس مسئلے پر توجہ دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…