جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شادی کسی اور سے، محبت مجھ سے!لڑکی پستول لیکر بیوفا لڑکے کی شادی میں پہنچ گئی اور پھر وہاں ایسا کام کردیا کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک لڑکی نے بے وفا عاشق کو سبق سکھا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں لڑکی نے اپنے عاشق کو اسی کی شادی میں ہی سبق سکھا دیا۔جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ اس سے شادی کا دعویٰ کرنے والا لڑکا کسی اور سے شادی کر رہا ہے تو اس نے شادی کی تقریب میں جا کر دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے اغوا کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق  قصبہ مودھنا میں شادی کی تقریب ختم ہونے والی تھی کہ

ایک گاڑی آکر رکی جس میں پستول لہراتی ہوئی لڑکی باہر نکلی اور اس نے دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور چلی گئی۔لڑکی کے ساتھ دو مسلح آدمی بھی تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اغوا کار لڑکی کا اشوک نامی دولہا سے محبت کا کوئی چکر تھااور اشوک کسی دوسری لڑکی سے شادی کر رہاتھا  اسی لیے لڑکی نے اسے اغوا کر لیا۔پولیس اغوا کار لڑکی اور دولہا کو تلاش کر رہی ہے لیکن تاحال انہیں ناکامی کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…