منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

منفرد کردار کر کے امر ہونا چاہتی ہوں، چترا نگدا

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیس) بھارتی اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا ہے کہ میری اپنی شناخت اور مقام ہے، شعوری طور پر کبھی بھی کسی کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کسی نے ایسا کرنے کے لیے کہا اس لیے میرا کسی سے موازانہ نہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایسا کردار اداکرنا چاہتی ہوں ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ فلم کا ایسا کردارملے جسے کرنے پر وہ کردار ہی امر ہوجائے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کے لیے بے مثال کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ منفرد کردار کی تلاش میں ہوں جسے نبھا کر امر ہو جانا چاہتی ہوں۔ رواں سال اداکارہ کی دو فلمیں میں اور میں اور انکار سلور اسکرین کی زینت بنائی جائیں گی۔ فلم میں سسپنس اچھا لگتا ہے اور رومانس کے ساتھ لوکیشنزسے اچھا تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔
اداکارہ چترنگدا سنگھ نے بتایا کہ نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور اپنے کام کو توجہ سے عکسبند کراتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فلم بین ہی دے سکتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا امیج نہیں تبدیل کیا، کردار تبدیل ہوئے ہیں نئے تجربات سے گزر رہی ہوں۔ روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ رومانوی، کرائم فلم میں کہانی سے متعلق معاشرے کے کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 40 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے یونی ویژن نیوزسے کہا کہ وہ سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر فنکار خواب دیکھتا ہے اور کوئی ٹارگٹ بھی ہوتا ہے تاہم اب تک جو کچھ حاصل کرچکی ہوں یہ بھی توقعات سے زیادہ ہے مگر ہزاروں خواہشیں دل میں ہوتی ہیں، اب پھر آگے بڑھنے کی خواہشیں بیدار ہوچکی ہیں،یونی و یژن نیو ز کے مطابق انھوں نے کہا کہ اچھے کردار کی بھی تلاش رہتی ہے اور یہ جستجو ختم نہیں ہوتی ،اسی طرح مجھے بھی اپنی ہر اچھی فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے کی خواہش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…