اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب تک وفاق ہمارے مسائل حل نہیں کر تا ہما را احتجا ج جا ری رہے گا مطا لبا ت پو رے نہ ہو نے پر پورے صوبے کو احتجاج کی کال دینگے،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم صوبے کے حقوق کے لئے اکٹھے ہونگے‘ ہمارے تین مسئلے ہیں‘ لوڈشیڈنگ‘ گیس اور گوادر جن کو حل کر نا وفا ق کی ذمہ داری ہے ، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے معاملے پر کے پی کے کے سا تھ نا انصا فی کی جا رہی ہے ۔ ہمیں گوادر روٹ پر بھی تحفظات ہیں۔ اسے ہمارے صوبے سے گزرنا چاہئے۔ جب تک وفاق ہمارے مسائل حل نہیں کرے گا یا تسلی بخش جواب نہیں دے گا ہم یہ احتجاج جاری رکھیں گے اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو پورے صوبے کو احتجاج کی کال دینگے۔ ان کا کہنا تھا ہم اپنے مطا لبا ت کی منظو ری کے لئے وفا ق کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں