اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت (آج) منگل کو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دے گی۔تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،ریلی خیبرپختونخوا ہاﺅس سے صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاﺅس کیلئے روانہ ہوگی۔ شیریں مزاری کے مطابق یہ دھرنا میگاپراجیکٹس میں خیبرپختونخوا کو نظراندازکرنے ، لوڈ شیڈنگ، اقتصادی راہداری روٹ میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف دیا جائے گا ۔شیریں مزاری نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے کہ این اے 125 میں ایک سے زائد ووٹ کس نے کاسٹ کیے؟ سعد رفیق کچھ عرصہ مزید وزیر کے اختیارات استعمال کرسکیں گے،سپریم کورٹ نے این اے 125کیس کی سماعت 4ہفتوں میں کرنے کی بات کی انہوں نے کہا کہ ن لیگ سعد رفیق کی عارضی بحالی سے خوش نہ ہو، وہ یاد رکھے کہ ان کی عارضی معطلی کو کبھی نہیں چھپا سکتے، ان سوالات کے جواب آئے تو وضاحت ہوجائے گی،پولنگ بیگ کس نے پھاڑے، یہ مذاق کی بات نہیں، اس کا فائدہ کس کو ہوا ؟