پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ فریدہ پنٹو ہالی ووڈ فلم کی کاسٹ میں شامل

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ فریدہ پنٹو کے مداح پریشان تھے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اس مرتبہ کینز فلم فیسٹیول میں نظر نہیں آئیں گی جس کی وجہ سامنے آگئی ہے اور وہ یہ ہے کہ فریدہ پنٹو ہالی ووڈ کے ہدایتکار اینڈی سیرکس (Andy Serkis) کی فلم ”دی جنگل بک“ کا حصہ بننے کی کوششوں میں مصروف تھیں اور وہ اس فلم کا کاسٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔
زرائع کاکہنا ہے کہ فریدہ پینٹو ہمیشہ اپنے لیے فلموں کے انتخاب میں واضح طور پر کچھ چیزوں کا خیال رکھتی ہیں اور انھوںنے ہمشہ دلچسپ اور مختلف کردار منتخب کیے ہیں اس کے علاوہ وہ پہلے بھی ہالی ووڈ ہدایتکار اینڈی سیرکس کے ساتھ کام کرچکی اس لیے ”دی جنگل بک “ میں کام کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش تھیں۔ اس سلسلہ میں فریدہ پنٹو کا کہنا ہے کہ میں بچپن سے ہی ”دی جنگل بک “ نامی کتاب کو شوق سے پڑھتی رہی ہوں اورجب اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو ایسا محسوس ہوا کہ یہ میرے بچپن کا حصہ ہے اور اپنے بچپن کی یادوں میں کھوگئی اداکارہ نے بتایا کہ فلم میں ان کے ساتھ اینڈی سیرکس ”بالو دی بئیر“، میتھیو ریز ”جان لک ووڈ“ روہن چند ”ماوگلی“ کرسٹین بیلی ”پینتھر“ بینڈیکٹ کمبربیچ ” شیرخان نامی ولینس ٹائیگر، کیٹ بلینچیٹ ”کا نامی ازدہا“ نومی ہیرس نشا نامی بھیڑ “، ٹام ہولینڈر ” تبوقی نامی گیدڑ “ کے کرداروں پر اپنی پرفارمنس دکھائیں گے فلم کی عکسبندی کے متعلق گفتگو کرے ہوئے فریدہ پنٹونے کہا کہ یہ چند ہی دنوں میں جنوبی افریقہ میں شروع ہوجائے گی جب کہ اسے ا?ئندہ برس 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…