کراچی (نیوزڈیسک) پولیس نے سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزاکوسوموارکوتفتیش کے لئے بلالیاہے ۔ایس پی کرائم نےذوالفقارمرزاکوانسداددہشتگردی کے مقدمہ کے اندراج پرتفتیش پرسمن جاری کئے ہیں جبکہ ذوالفقارمرزانے انسداددہشتگردی کی عدالت سے 19مئی تک ضمانت کرارکھی ہے ۔ذوالفقارمرزاپرپولیس کی بکتربندگاڑی پربیٹھ کرفائرنگ کرنے کاالزام ہے.جبکہ دوسری طرف سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقارمرزانے پولیس کی طرف سے ان سے تفتیش کرنے کے لئے سمن جاری ہونے کے بعد کہاہے کہ وہ کسی کے ملازم نہیں ہیں اوراگرپولیس نے ان سے کوئی بیان لیناہے تومیرے گھرآکربیان لے سکتے ہیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ ان کوپولیس کی طرف سے جان کاخطرہ ہے