کراچی ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گوادر کاشغر کے معاملے پر بلوچستان حکومت اور اختلافات کرنے والوں کو تفصیلات سے ا گاہ کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی کوشش ہے کہ مسلح بلوچ افراد کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے بننے والے کاشغر گوادر راہداری پر ابہام ہے۔ جسے دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت اختلافات کرنے والوں اور بلوچستان حکومت کو تفصیلات سے اگاہ کرے