لاہور(سی پی پی)سپریم کورٹ نے پنجاب کمپنیز سکینڈل کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا اور10 دن میں رپورٹ طلب کر لی ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی پیسے واپس نہیں کریگاتوہم نکلوالیں گے،کسی کوخیال ہی نہیں کہ یہ عوام کے ٹیکس کاپیسہ ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے پنجاب کمپنیز سکینڈل کی سماعت کی،تمام کمپنیوں کے سی ای اوز،چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی جی نیب لاہورعدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرریفرنس بنتاہے توفائل کریں،3 لاکھ سے زائدتنخواہ لینے والے افسران نیب کے روبروپیش ہوں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگرکوئی پیسے واپس نہیں کریگاتوہم نکلوالیں گے،کسی کوخیال ہی نہیں کہ یہ عوام کے ٹیکس کاپیسہ ہے،اورنج لائن ٹرین ودیگرمنصوبے ایک ہی ٹھیکیدارکودیئے گئے۔عدالت نے معاملہ نیب کوبھجوادیااور10 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔