بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ترکی کے ڈرامے ناظرین کو پسند آرہے ہیں:فیصل قریشی

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ورسٹائل ا داکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پروڈکشن اور ڈائریکشن کے شعبوں میں کام کرچکا ہوں ، میرے ساتھ فنکار اس جانب توجہ دے رہے ہیں ،اسکا صلہ ان کو ضرور ملے گا۔ اپنے دوست بابر جاوید کی خواہش پر صرف اداکاری کررہا ہوں ،ذاتی طور پر بھی بطور اداکار اور ہدایتکار کام کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں، اگر بطور ہدایتکار کام کیا تو اداکاری نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی ڈراموں میں ترکی کے ڈرامے ناظرین کو پسند آرہے ہیں۔تبدیلی ہمیشہ اچھی لگتی ہے۔ترکی کے ڈرامے اگر ہمارے ملک میں دکھائے جارہے ہیں تو میری معلومات کے مطابق دوسری جانب پاکستانی ڈرامے ان کی زبان میں ڈب ہوکر جارہے ہیں۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے پر ان کا کہنا تھا کہ اب تک کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میں ہمیشہ اس کا یہی جواب دیتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اپنے ملک میں اتنی عزت دی ہے اگر اسی لیول پر بھار ت میں کام ملتا ہے تو کروں گا ورنہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…