جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو12مئی کوپارلیمنٹ کے سامنے دھرنادینگے ،پرویزخٹک

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختون خواہ کے اجلاس میں وزیر اعلی پرویز خٹک طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کافی غصے میں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا واپڈ والے خود چور ہیں اور سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو 12مئی کو واپڈا کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا مرکز چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی بند کرے چین کے ساتھ پینتالیس ارب ڈالر کے معاہدوں میں سے خیبر پختون خواہ کے لئے صرف ڈھائی ارب ڈالر رکھے گئے۔ خیبر پختون خواہ کو برابر کا حصہ دیا جائے۔ وزیر اعلی نے مطالبہ کیا کہ وفاق نے ہمیں بجلی کی مد میں 146 ارب روپے دینا ہیں لیکن ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا مرکز میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ وزیر اعلی کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ سردار اورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف خیبرپختوں خوا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…