اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب آپ کا آئی فون کبھی ٹوٹ نہیں سکے گا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے، ایک ایسا لمحہ جب کسی بھی وجہ سے ہاتھ سے اسمارٹ فون پھسل کر نیچے فرش پر جاگرتا ہے، جس کے بعد اس کے خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے اب ایپل ایک ایسی منفرد ٹیکنالوجی کو اپنے آئی فون کا حصہ بنانے جارہی ہے جو کہ ایسے حادثے کی صورت میں ڈیوائس کے گلاس کو ٹوٹنے سے بچائے گی۔ ایپل کی جانب سے اسمارٹ شاک آبزربرز نامی ٹیکنالوجی کا اضافہ رواں سال کے آئی فونز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

تاکہ حادثاتی طور پر گرنے کی صورت میں اسکرین کو نقصان نہ ہو، چاہے فون میں کوئی کیس نہ بھی ہو۔ یہ شاک آبزربر ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو ڈیوائس فرش سے ٹکرانے سے کچھ سیکنڈ پہلے آئی فون کے سائیڈ میں اسپرنگ کی طرح باہر نکل آتے ہیں، جس کے بعد وہ فون کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ ایپل کی اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات حال ہی میں یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک میں جمع کرائے گئے پیٹنٹ سے ہوا۔ پیٹنٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اسمارٹ فون کے اندر موشن سنسرز کو استعمال کیا جائے گا جو کہ فون گرنے کی صورت میں اس کے اثر کی تیاری کریں گے۔ پراکسمیٹی سنسرز کو ڈیوائس کو ممکنہ ٹکراﺅ سے ہونے والے اثر کی شناخت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان سنسرز کا ڈیٹا پراسیسر میں جائے گا جو کہ انتہائی تیزی سے تجزیہ کرکے یہ جانے گا کہ آئی فون کا کونسا حصہ زمین سے ٹکرانے والا ہے۔ فون کے خطرے کی زد میں آنے والے حصے کا تعین کرنے کے بعد شاک آبزربر اسپرنگ کی طرح باہر نکل کر سمت بدل کر گلاس کو بچائے گا۔ ایپل کے مطابق یہ سسٹم موبائل، اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر اور دیگر برقی ڈیوائسز میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…