اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 53کے اپیلٹ ٹریبونل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی، کاغذات نامزدگی کے کالم ’این‘خود پر کرتے ہوئے بطور رکن پارلیمنٹ خدمات درج کیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج این اے 53سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے آر او کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل پر اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے۔ جج محسن اختر کیانی نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ کی بطوررکن پارلیمنٹ کیاخدمات ہیں؟عمران خان نے فارم این خود پر کرتے
ہوئے 3 خدمات درج کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حلف نامے کی شق این میں نمل یونیورسٹی اورشوکت خانم ہسپتال کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال بنایااس کے علاوہ نمل یونیورسٹی بنائی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہدکرنے کاشعوردیاہے، عمران خان فارم این پر کرنے کے بعدہائیکورٹ کے عقبی دروازے سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نامکمل کاغذات مکمل کرنے پر حلقہ این اے 53سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔