بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

5سال میں بھاشا ڈیم کی تکمیل،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنوں سے قوم کا وقت ضائع ہوا اور اس سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے سی پیک میں ایک سال کی تاخیر ہوئی ، 7 ماہ تک ملک کو بند رکھ گیا ، بے شمار منصوبوں کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے تھے جس سے قوم کا وقت اور پیشہ ضائع ہوا،غیر مستحکم صورتحال میں ترقی کرنا ناممکن ہے،

عقل کا اندھا بھی جواب دے گا کہ دھرنوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،6 ماہ دھرنے ہوں گے تو کونسا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آئے گا، حکومت میں آکر کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، جہاں سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ کے کاوشوں سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اابتر سورتحال میں ترقی کرنا معجزہ ہے۔ جھوٹ ، الزام تراشی اور انتشار کی بجائے کارکردگی پر سیاست ہونی چاہیے۔ ماضی کی کارکردگی کے علاوہ ووٹ دینے کا کوئی پیمانہ نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2013ء میں حکومت میں آئے تو امن و امان اور توانائی بحران سمیت بے شمار درپیش مسائل تھے ۔توانائی بحران کی وجہ سے برآمدات کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ لیکن ہماری حکومت نے دن رات کام کیا اور آج 100 فیصد نہیں تو 90 فیصد لوڈ شیدنگ ختم ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سی پیک سمیت سینکڑوں منصوبے لگائے۔ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے فائدہ سارے ملک کو ہو رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی۔ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔ لیکن ماضی کی حکومتوں نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ہوتی تھی۔ حکومت ملی تو کراچی کے تمام مسائل حل کرکے اس شہر کو ایشیا کا ہی نہیں پوری دنیا کا مثالی شہر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو ہرسال کراچی کو خصوصی پیکچ دینا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج تک کراچی کو اس کا معاشی حق نہیں دیا گیا ۔

سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کراچی پوری صلاحیت سے ترقی نہیں کر سکتا۔ مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کشکول تب ٹوٹتا ہے جب قوم مشکل فیصلے کرے۔ قومی خزانے پر بوجھ کی بجائے ہمیں بچت کی پالیسی اپنانی چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے چار بڑے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ہے۔ جیسے بجلی بحران پر قابو پایا اسی طرح کراچی میں پانی کے مسئلے پر بھی قابو پائیں گے۔ماضی کی حکومتوں نے ٹینکر مافیا سے نجات نہیں دلائی ۔

تین سال میں ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں بھاشا ڈیم ہر صورت مکمل کریں گے ۔ 100 ارب روہے سے بھاشا ڈیم کمے لیے زمین خریدی جا چکی ہے۔ بھاشا ڈیم پانی کے مسئلے کا فوری حل ہے اور یہ 4 ہزار بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قومی وحدت اور اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا برا حال ہے۔ کاش میٹرو بس اور اورنج ٹرین لاہور کی بجائے پہلے کراچی میں بنتی۔ اگر وقت بچانا ہے

تو بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت دینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملی تو کراچی میں ٹرانسپورٹ کے تمام مسائل حل کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ 6 ماہ کے اندر کراچی کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید بزنس پالیسی متعارف کرائیں گے۔ ملک کے تمام معاشی مسائل حل کرکے ہمیں بھارت سے آگے نکلنا ہے۔بھارت میلیّ آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ وہ عسکری نہیں پانی کی جنگ کرے گا ۔ ہمیں بھارت کے خلاف پانی کی جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔

ٹیکسٹائل سمیت تمام شعبوں میں بھارت سے آگے نکلنا ہوگا۔ ترقیاتی منصونے جس تیز رفتاری سے پاکستان میں مکمل ہوئے بھارت میں بھی نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ ہماری ترقی کرنے کی صلاحیت ان سے زیادہ ہے۔ بھارت سے ہر صورت معاشی جنگ جیتنی ہو گی۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کا امن لوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ افواج پاکستان اور رینجرز نے کراچی سمیت پورے ملک کے امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں ملک کی پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی ہے ۔ جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔ ٹیکنیکل گریجوایٹس پیدا کرکے ہم بے رو زگاری کی لعنت ختم کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں شہباز شریف کراچی ائیر پورٹ پر اترے تو سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، رانا مشہوداحمد خان ،مشاہد اللہ خان ، سلیم ضیا ، شاہ محمد شاہ اور سلمان خان نے کارکنوں کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن کا پرتپاک استقبال کیااس موقع پرلیگی کارکنوں ’’وزیراعظم شہباز شریف ‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…