ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

امریکی صدر ٹرمپ کا امیگریشن بحران ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا عزم

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کی امیگریشن پالیسی سے متعلق رواں ہفتے اپنے فیصلے میں تبدیلی کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

امیگریشن بحران کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائٹ ہاوس سے متصل آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ کے آڈیٹوریم میں اپنے خطاب میں کیا جہاں ایسے خاندانوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جن کے رشتے داروں میں سے کوئی نہ کوئی غیرقانونی طور پر امریکہ داخل ہونے والے تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک ہو چکا ہے۔صدر نے ان خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا نقصان ضائع نہ جائے گا۔ ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے ہم اپنے ملک کو محفوظ بنائیں گے۔ٹرمپ نے ان خاندانوں کے کچھ افراد کو دعوت بھی دی کہ وہ اسٹیج پر آ کر اپنے مارے جانے والے پیاروں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں۔ ایسے متعدد افراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بقول ان افراد کی کہانیوں پر نظر نہیں ڈال رہا۔ ان لوگوں نے سرحدی سکیورٹی پر توجہ دینے پر صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا شکریہ ادا کیا۔ٹرمپ نے اپنی تقریر میں یہ حوالہ بھی دیا کہ امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے مقامی لوگوں کی نسبت زیادہ جرائم میں ملوث ہیں۔ٹرمپ نے ٹّوئٹر پر ڈیموکریٹ قانون سازوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی بھرمار کی اجازت نہیں دے سکتے جیسا کہ ڈیموکریٹس افسردگی اور دکھ کی جھوٹی کہانیاں سنا رہے ہیں، امید ہے کہ یہ انھیں نومبرکے انتخابات میں مدد دیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…