جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ میں 13 سالہ بچے نے کریڈٹ کارڈ سے سوا کروڑ جوئے میں اڑادیئے ،جانتے ہیں اس بچے کو یہ لت کیسے پڑی؟

datetime 4  جون‬‮  2018 |

لندن(آن لائن)برطانیہ میں جوئے کے عادی بچے نے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ آن لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے اس بچے نے ویمبلے فٹ بال میچ کے درمیان دکھائی دینے والے آن لائن سٹے بازوں کے اشتہارات دیکھ کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی شناخت استعمال کرتے ہوئے انہی کے کریڈٹ کارڈزسے جوئے

میں اندھا دھند رقم لگانی شروع کردی۔ رفتہ رفتہ وہ کھیلوں میں جوئے کا عادی ہوگیا اور ہر ہفتے فٹبال اور گھڑسواری پر رقم لگانا شروع کردی اور اپنی عمر 18 برس ظاہر کرتے ہوئے بری عادت شروع کردی۔والدین کی جانب سے اس عادتِ بد کے انکشاف کے بعد اسے ماہرِ نفسیات کے پاس لے جایا گیا تاکہ وہ یہ خوفناک لت ترک کرسکے۔ اس خبر کے بعد حکومتی نمائندوں نے بچوں کو جوئے کے اشتہارات سے دور رکھنے کیلئے سخت قانون سازی پر زور دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…