نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاستوں اتر پردیش، جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفانِ باد و باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 30افرادہلاک ہوگئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مون سون سے قبل آنے والے اس طوفان میں جھکڑوں کی رفتار ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ اترپردیش میں طوفان سے
منہدم ہونے والے مکانات، درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے اٹھارہ افراد مارے گئے۔ ریاستی حکومت کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے چھ لوگ مغربی بنگال میں ہلاک ہوئے۔ بھارت میں رواں برس مئی سے آنے والے طوفانوں کے غیرمعمولی سلسلے میں دو سو سے زائد انسان مارے جا چکے ہیں۔