اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا میں کرپشن کے خلاف آپریشن، سابق وزیراعظم نجیب رزاق قانون کے شکنجے میں، ایک اور اپارٹمنٹ سے 300 کروڑ ڈالر، قیمتی اشیا ، 400ہینڈ بیگز ، مہنگی ترین گھڑیاں و زیورات پولیس نے برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں مہاتیر محمد کے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اور ملکیتی اپارٹمنٹ سے 400 ہینڈ بیگز،
300 کروڑ ڈالر سمیت مہنگی گھڑیاں اور زیورات برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب سابق وزیراعظم کی ہی ملکیت ہے جبکہ پولیس نے نجیب رزاق کی بیٹی کے گھر سے بھی 150بیگز قبضے میں لئےہیں۔ پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کے پاس سے 26 ملکوں کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ اپارٹمنٹ میں موجود بیگوں میں سے 35 بیگز میں نقد رقم، 37 بیگز میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات جبکہ 284 ڈبوں میں انتہائی مہنگے ہینڈ بیگ برآمد کئے گئے ہیں۔