منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انڈین آرمی کے جوان تیج بہادر کے بعد پولیس اہلکاردنیش رائو بھی سامنے آگیا، مودی حکومت سے وردی میں بھیک مانگنے کا مطالبہ ،ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو منہ دکھانے لائق نہ چھوڑا۔۔ ایسا کیوں کیا؟ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)تنخواہ سے محروم بھارتی پولیس اہلکار نے گھر کا خرچ چلانے کے لیے وردی میں بھیک مانگنے کی اجازت طلب کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل دنیشور اہیر راؤ نے پولیس کمشنر اور وزیراعلیٰ کو خط لکھا ۔پولیس کانسٹیبل کی جانب سے درخواست میں مطالبہ کیا گیا اسے دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے بیمار اہلیہ کے

علاج و معالجے اور گھر کا خرچ چلانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب وہ چھٹی پر تھا تو اس کے یونٹ چیف نے اسے فون کر کے بتایا کہ ان کی یونٹ کو بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادھیو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تعینات کیا گیا ہے۔دنیشور اہیر نے خط میں لکھا کہ اس نے رواں برس مارچ میں دو روز کی چھٹی طلب کی تھی لیکن اہلیہ کے علاج کی وجہ سے وہ ڈیوٹی جوائن نہ کر سکا۔اہلکار نے اپنے خط میں مزید بتایا کہ اس نے اہلیہ کے علاج کے بعد ڈیوٹی جوائن کی لیکن اس کے بعد سے اسے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔دنیشور اہیر راؤ نے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نا تو اہلیہ کا علاج کروا پا رہا ہے، نا ہی والدین اور بیٹی کے اخراجات اٹھا پا رہا ہے اور نا ہی وہ ادھار لی گئی رقم کے پیسے ادا کر پا رہا ہے لہذا اسے وردی میں بھیک مانگنے کی اجازت دی جائے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…