اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا، فی واٹر مارک بیلٹ پیپز کی قیمت 10روپے آئے گی۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات 2018میں سادہ کاغذ کے بیلٹ پیپرزکا استعمالنہیں ہو گا اس کی جگہ واٹر مارک بیلٹ پیپر
منگوایا جا رہاہے، مخصوص قسم کے کاغذ کی درآمدگی پر ایک ارب روپے سے زائد کا خرچہ آئے گا ، حکام کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے 21کروڑ واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھپائیں جائیں گے،اور فی بیلٹ پیپر کی قیمت 10روپے آئے گی۔واضح رہے کہ اس خاص بیلٹ پیپر کیلئے مخصوص کاغذ فرانس سے منگوایا جائے گا