ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی آنے والی نئی فلم” کچھ کچھ لوچا ہے“ ہے جس میں انکے ساتھ مین لیڈ میں بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار رام کپورہیں،انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ رام نے ٹی وی ڈراموں میں تو سنجیدہ اداکاری دکھائی ہے ہاں البتہ فلموں کے معاملے میں حالات اس کے بر عکس ہیں۔آنے والی ہے انکی نئی کامیڈی فلم کچھ کچھ لوچا ہے جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ بے بی ڈول سنی لیون جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ رام کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو انہوں نے کہا کہ رام ایک بہترین مزاحیہ اداکار ہیں اور ان کے ساتھ سے کام کرنے کے دوران ایسا بالکل نہیں لگتا تھا کہ ایکٹنگ کی جارہی ہے، سنی کا کہنا تھا کہ رام ہمیشہ ہر ایک کو ہنساتے رہتے تھے اور انہیں رام کے ساتھ کرکے بہت مزاح آیا۔دیوادگ ڈولکھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کچھ کچھ لوچا ہے میں سنی نظر آئیں گی ایک کامیاب اداکارہ کے روپ میں جبکہ رام ہیں شادی شدہ مرد جو کہ آہستہ آہستہ شنایا (سنی) کی محبت میں گرفتار ہونے لگتے ہیں فلم میں سنی اور رام کے علاوہ ایولین شرما بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔فلم 8 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
اداکارہ سنی لیون کی فلم ”کچھ کچھ لوچاہے“8مئی کو ریلیز ہو گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































