خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں خانیوال کے علاقے میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے اپنی بہن کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے مخدوم کے چک نمبر 1 اے ایچ کی رہائشی اختری بیگم نے اپنے بھائیوں شبیر اور یاسین سے وراثت میں حصہ مانگا،
بہن کو حصہ دینے سے بھائیوں نے انکار کر دیا تھا۔ بعد میں ان کی بہن اختری بیگم نے وراثت میں حصہ لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تو دونوں بھائیوں نے اختری بیگم کو جب وہ گندم کے کھیتوں میں فصل کاٹ رہی تھی انہوں نے کلہاڑوں کے وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔ واقعے کے بعد دونوں ملزم بھائی موقع سے فرار ہو گئے اور اپنی بہن اختری بیگم کو کھیتوں میں بے یارو مددگار ہی چھوڑ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زخمی اختری بیگم کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا جہاں اختری بیگم کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تھانہ مخدوم پور پولیس نے خاتون اختری بیگم کی ٹانگیں کاٹنے پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا لیکن اب تک ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے ہیں۔ پنجاب میں خانیوال کے علاقے میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے اپنی بہن کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے مخدوم کے چک نمبر 1 اے ایچ کی رہائشی اختری بیگم نے اپنے بھائیوں شبیر اور یاسین سے وراثت میں حصہ مانگا، بہن کو حصہ دینے سے بھائیوں نے انکار کر دیا تھا۔ دونوں بھائیوں نے اختری بیگم کو کلہاڑوں کے وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔