پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فلمی دنیا کا حصہ بن کر بڑی غلطی کی: کرسٹن سٹیوارٹ

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن سٹیوارٹ کا کہنا ہے کہ انہیں شہرت سے نفرت ہے اور وہ سوچتی ہیں کہ انہوں نے فلمی دنیا کا حصہ بن کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ایک انٹرویو میں کرسٹن سٹیوارٹ نے کہا کہ میں کبھی بھی شہرت حاصل نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں خود کو سوشل نہیں سمجھتی، میں ویسے نہیں رہ سکتی جیسے ایک سلیبریٹی کو رہنا چاہئے، مجھے میڈیا کے ساتھ اور ارد گرد موجود لوگوں کے ساتھ ہر وقت اچھے تعلقات بنا کر رہنا نہیں آیا اور یہی چیزیں میری منفی شہرت میں اضافہ کرتی ہیں۔ کرسٹن نے کہا کہ فلمی دنیا کے حوالے سے پہلے میرے ذہن میں بہت دلچسپ اور سنسنی سے بھرپور خیالات تھے لیکن پھر اس کا حصہ بن کر مجھے لگا کہ یہ بہت تھکا دینے والی اور بہت تناو¿ والی دنیا ہے۔ یہاں پہنچ کر آپ سب سے پہلے جس چیز کی قربانی دیتے ہیں وہ آپ کی آزادی ہے۔
کرسٹن سٹیوارٹ نے بیلا سوان کے کردار سے شہرت حاصل کی تاہم رابرٹ پیٹنسن کے ساتھ تعلقات اور اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے وہ اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابتدا میں جب آپ اس دنیا کا حصہ بنتے ہیں تب یہ آپ کو بہت اچھی لگتی ہے، ایک ایسے انسان سے جو پہچانا نا جاتا ہو، ایسے ایسی شخصیت بننا جسے لاکھوں لوگ جانتے ہوں بہت منفرد احساس ہے لیکن اس کی قیمت بھی چکانا پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…