پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امریکی اداکار فرحان طاہر ’سپرگرل‘ کے کمانڈر بن گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک ) فلم ’آئرن مین‘ کے کردار ’رضا‘ کے بارے میں فرحان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رضا کو مذہبی انتہا پسند دکھانے کے بجائے اختیار اور طاقت کا بھوکا شخص دکھانے کے بارے میں ڈائریکٹر سے بات کی تھی۔ انہوں نے نہ صرف بات سنی بلکہ فوراًیہ آئیڈیا قبول بھی کرلیا۔ امریکی اداکار فرحان طاہر اب دکھائی دیں گے۔ مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’سپرگرل‘ میں ایلیئن کمانڈر۔۔یعنی خلائی مخلوق کے روپ میں۔ہالی وڈ فلموں کے شائقین کے لئے فرحان طاہر کا نام نیا نہیں۔فلم ’آئرن مین‘، ’اسٹارٹریک‘ اور ’ایلی سیم‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں فرحان اپنے ادا کئے ہوئے کرداروں کے ذریعے پہلے ہی فلم بینوں کا دل جیت چکے ہیں۔فرحان طاہر ’سپرگرل‘ کے پائلٹ کی شوٹنگ سے فارغ ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر سے اپنے بہترین کام کے لئے ستائش سمیٹنے والے فرحان نے ’ہفنگٹن پوسٹ‘ کو انٹرویو میں ’سپر گرل‘ کے بارے میں بتایا کہ ’سپرگرل تفریح سے بھرپور شو ہے۔اس میں میرا کردار کمانڈر کا ہے جو بیک وقت بے رحم بھی ہے اور شرارتی بھی‘۔کامک بک کریکٹر ’سپرگرل‘ پر بنائی گئی ٹی وی سیریز رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں سی بی ایس نیٹ ورک سے پیش کی جائے گی۔فرحان طاہر نے انٹرویو کے دوران ہالی وڈ میں بطور مسلمان ایکٹر اپنا تجربہ بھی شیئر کیا اور ان کوششوں کا بھی ذکر کیا، جو انہوں نے مغرب میں مسلمانوں کا امیج بدلنے کے لئے کیں۔فلم ’آئرن مین‘ کے کردار’رضا‘ کے بارے میں فرحان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رضا کو مذہبی انتہاپسند دکھانے کے بجائے اختیار اور طاقت کا بھوکا شخص دکھانے کے بارے میں ڈائریکٹر سے بات کی تھی۔ انہوں نے نہ صرف بات سنی بلکہ فوراً یہ آئیڈیا قبول بھی کرلیا۔فرحان کے بقول ’میں جب بھی کوئی آفر قبول کرتا ہوں اپنے بیک گراونڈ کو دھیان میں رکھتا ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ روایتی بیک گراونڈ کو میرے کسی رول سے ٹھیس نہ پہنچے۔‘فرحان طاہر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1994میں ڈزنی فلم ’دی جنگل بک‘ میں نتھو کے رول سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 1997 میں ’ پکچر پرفیکٹ‘، 1999ء میں ’اینی وئیر بٹ ہیئر‘ اور2007ء میں ’ولسنز وار‘ جیسی فلمیں کیں جبکہ اصل شہرت انہیں ’آئرن مین‘ اور ’اسٹارٹریک‘ سے ملی جو بالترتیب 2008ء اور 2009ءمیں ریلیز ہوئی تھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…