ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چین پاکستان باہمی تعلقات خوشگوار انداز میں فروغ پار ہے ہیں،چین

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات خوشگوار انداز میں فروغ پار ہے ہیں، دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت موثر تعاون کررہے ہیں۔ اس سے خطے میں امن و استحکام کے لئے مدد ملے گی۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور چین پاکستان کیساتھ مزید آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے .

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے 78ویں یومِ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے پیغام میں کہا کہ صدر ممنون حسین اور پاکستان کی حکومت کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مستحکم طور پر ترقی کررہی ہے، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ہمیں بھی بڑی مسرت اور خوشی کا احسا س ہے۔اس وقت چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات خوشگوار انداز میں فروغ پار ہے ہیں۔ دونوں ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت موثر تعاون کررہے ہیں۔ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے بھی مدد ملے گی۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چین- پاکستان ہمہ گیر تزویراتی تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔اسی روز چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات بھیجے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…