جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

فواد خان بھارت میں تیسری پسندیدہ شخصیت بن گئے

datetime 29  اپریل‬‮  2015 |

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارت کے مقامی فلم انسٹی ٹیوٹ نے فلمی دنیا اور کھیلوں سے وابستہ 50 پسندیدہ ترین اورپرکشش افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے فوادخان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انسٹی ٹیوٹ نے درجہ بندی کرتے ہوئے ایسے افراد کا چناو کیا جو ظاہری اعتبار سے مسحور کن ہونے کے ساتھ جسمانی طور پر بھی پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے آن لائن سروے کے ذریعے بھارتی عوام سے رائے معلوم کی گئی۔ پاکستانی اداکار اور بالی ووڈ انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والے فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی ان اشخاص میں شامل ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی، 50 پسندیدہ ترین اشخاص کی فہرست میں فواد خان تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ علی ظفر 20ویں اور عاطف اسلم کو 41واں نمبر حاصل ہے۔ابتدائی 10 پسندیدہ ترین اشخاص میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن دوسرے اور پاکستانی اداکار فواد خان تیسرے نمبر پر قرار دیئے گئے، آن لائن سروے میں فواد کو شادی شدہ ہونے کے باوجود بھارتی خواتین کی اکثریت نے بے حد پسند کیا اوراس کی وجہ ان کے رکھ رکھاو ¿ اورتہذیب سے بھرے انداز کو قراردیا گیا۔پسندیدہ ترین اشخاص میں فرحان اختر چوتھے، شاہد کپور پانچویں، مہیش بابو چھٹے، سدہارتھ ملہوترا ساتویں، رنبیر کپور آٹھویں، رنویر سنگھ نویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی دسویں نمبر پر ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…